Home Editor Picks عالمی منظر نامہ اور کوئیٹہ

عالمی منظر نامہ اور کوئیٹہ

0 0

  .عالمی منظر نامہ اور کوئیٹہ   از قلم کریمی

سر زمین عرب میں جو کچھ بھی ہو رہا ہیں اسکا زمہ کافی حد تک وہ خود ہیں۔ اگر دیکھی جائے تو فرقہ پرستی سے لے کر اور کتنے فتنے ہیں ان کا بانی اور کار فرما ہمارے یہ دین دار بھائی ہی ہیں۔ ہمارے درمیان اور انکے درمیاں کوئی واضح فرق نہیں ہم بھی ڈالرز کے آگے اندھے ہو چکے تھے اور ہمارے عربی بھائی بھی ۔ ہم اکثر یہ سنتے اور بحث کرتے رہتے ہیں کہ یہ ایک پراکسی وار ہے دونوں مختلف اسلامی نظریہ ملکوں کے درمیان مگر اب یہ جنگ پراکسی وار سے آگے پہنچ چکی ہے۔ آپ یقین کرے ان دو اسلامی ملکوں  کا بس چلے تو ابلیس سے مدد طلب کرے ایک دوسرے کو ختم کرنے کے لئے۔ جہاں تک سپر پاور امریکہ کی بات ہے تو امریکہکی بقا لڑنے اور لڑوانے میں ہیں۔ جس طرح ہم بیوقوف اور جنوی بن کر جہادی ایکسپورٹ کرنے کے بعد ان خود انہی جہادیوں سے محفوظ نہیں بالکل اسی طرح ایران اور انکے مخالف بھی محفوظ نہیں رہے . ایران ایک طرف  طالبان کے خلاف ہیں مگر دوسری افغانستان میں مدد بھی کرتا امریکہ کے خلاف۔ جیسے سپر پاور صاحب کرر رہا ہے ایک طرف عراق میں انہیں مارنے پر تلا ہوا ہے اور دوسرے طرف شام میں انہیں ہر اول سہولت مہیا کر رہا ہے اور انکی ٹرینینگ بھی اپنے ملکوں سے کرواتے ہیں۔

عراق میں نو زائدہ خلافت پر ہر طرف بحث ہو رہی ہے جبکہ یہ ایک ڈھکوسلہ ہے نا اسکی کوئی تھوک  بنتی ہے اور نا ہر کوئی منطق۔ اگر عراقی فوج تھوڑی سے ہمت کر لیں چند مہینوں میں انکی خلافت اکھاڑ پر پھینک  سکتا ہے۔  پاکستان میں بھی ایسے داعش نما لوگ موجود ہیں جو اپنی جڑیں مظبوط کرنا چاہتے ہیں اور داعش کے طرز پر اپنی خود ساختہ خلافت چلانا چاہتے ہیں مگر ان سب کو یہ جاننا ہوگا  کہ پاکستان آرمی عراقی آرمی نہیں آپ نے دیکھا کہ محض چند دنوں میں ہزاروں دہشت گرد فرار ہو گئے اور سوات طرز کی آپریشن کے ذریعے انکو ختم کیا جا سکتا ہے

 . ان سب حالات کے تناظر میں کوئیٹۃ کے باسیوں کو زیادہ محتاط رہنا ہوگا ۔ دہشت گرد کوئیٹہ کا رخ کر سکتے ہیںاور کر بھی رہے ہیں۔ یاد کرو وہ وقت جب کوئیٹہ ایک مثالی شہر ہوا کرتا تھا اور پھر دشمن کی سازش کامیاب ہونا شروع ہوگئی ہم دست و گریباں ہوگئے ۔ مختصراً ہمیں جمہوری سوچ پر عمل درامد کرنا چاہئے تا کہ فرقہ بندی کے نتیجے میں ہم مذہبی دہشت گردوں کے چالوں کو سمجھ کر ان سے دور رہے

عالمی منظر نامے کا کوئیٹۃ میں اثر پڑ سکتا ہے ۔ کوئیٹۃ میں ابھی بھی کئی مساجد عراق اور شام کے کئے محض چند ڈالر کے عوض جہادی ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ دین اسلام دین امنہے تو آُپکا فرض ہے کہ اپنے شہر اور اپنے لوگوں کو {سب کی بات ہورہی ہے بغیر کسی قومی اور فرقی فرق کے } کی حفاظت کریں ۔۔۔۔

عالمی منظر نامے کے حوالے ایک عدد شعر جو کہ ہمارے ان تمام جہادی فیکٹری رکھنے والوں ملکوں کے لئے کہ

میں آج زد پے اگر ہوں تو خوش گمان نا ہو چراغ سب کے بجھے گے ہوا کسی کی نہیں

 

تحریر  :   غلام نبی کریمی   

Comments

comments

Review overview
عالمی منظر نامہ اور کوئیٹہ - 5
میں اور میرا قلم۔ اپنے ارد گرد یا معاشرے میں جاری جبر یا زیادتیوں یا تاریخ کے خوبصورت، عبرت ناک اور سبق اموز واقعات کو قلم بند کر کے اسے باقی دنیا تک پہنچانا بیشک میں اسے ایک قسم کا جہاد سمجھتا ہوں یہ جہاد جس سے ہمارے موجودہ اور آنے والی نسلیں کافی حد تک محفوظ اور خوشحال رہ سکتے ہیں۔ بندہ مزدور اور غیور لوگوں کی آوازیں دنیا تک پہنچانا ایک سخت مگر پر افتخار عمل ہے جس کے لئے ہر دور میں مزدوروں اور دلیر انسانوں نے مشکالات کا مقاملہ کیا۔ مختصراً یہ کہہ میں عہد کیا ہے خود سے کہ قلم میرا چلتا رہے گا۔۔۔ غلام نبی کریمی

SIMILAR ARTICLES

NO COMMENTS

Leave a Reply